جیکب آباد میں فل فرائی کیس کی پیروی کرنے والا چچازاد گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 17:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) پانچ ماہ قبل پولیس کی جانب سے مقابلے میں فل فرائی کئے گئے نوجوان بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو جعلی مقابلے میں قتل کے معاملے کی پیروی کرنے والے برطرف کئے گئے پولیس اہلکارمجیب جکھرانی کو ملواداد پولیس نے پسٹل سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس ترجمان کے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے میں مطلوب مجیب جکھرانی کو مولاداد تھانے کی حدود سے پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا ہے مجیب کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے غیر قانونی اسلح رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے واضح رہے کہ سول لائین تھانے کی حدود پولیس مددگار سینٹر کے قریب مئی کے مہینے میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں بختیار جکھرانی اور محمد شیر جکھرانی کو فل فرائی کیا تھا اس معاملے کی پولیس اہلکار مجیب جکھرانی پیروی کررہا تھا اور مختلف فورمز پر اس حوالے سے آواز بھی بلند کی جس پر ایس ایس پی کی جانب سے مجیب جکھرانی کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا اور اب گرفتار کرکے کیس داخل کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فل فرائی کئے گئے دو نوجوانوں کے کیس میں انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والے مجیب کو کراچی سے تین روز قبل گرفتا ر کیا گیا ورثہ گمشدگی پر پریشان اور تلاش میں تھے کہ پیر کی رات کو مجیب کی مولاداد پولیس کے ہاتھوں گرفتار دکھائی گئی ہے،مجیب کراچی مجھ سے ملنے آیا تھا،پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوانوں کے کیس سے دستبردار کرنے کے لئے مجیب اور اسکے عزیز و اقارب کو پولیس کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہراسان کیا جا رہا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ،آئی جی سندھ اس کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں