جیکب آباد پولیس نے غیر ملکی سامان سے بھری چاربنا مسافرکے کوچز پکڑ کر لاکھوں کی لین دین کے بعد چھوڑ دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 17:30

جیکب آباد پولیس نے غیر ملکی سامان سے بھری چاربنا مسافرکے کوچز پکڑ کر لاکھوں کی لین دین کے بعد چھوڑ دیں
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے غیر ملکی سامان سے بھری بنا مسافر کے چار کوچز کو پکڑ کرکی کئی گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعدچھوڑدیا ہے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب جانے والی مسافر کوچوں میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور کوچوں کے اندر اور چھت کو سامان سے لوڈ کیا ہوا تھا جن میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی غیر قانونی سامان تھا، ذرائع کے مطابق پولیس نے لاکھوں روپیوں کی ڈیل کے بعد غیر ملکی سامان سے بھری کوچوں کو چھوڑ دیا، اس سلسلے میں ایس ایچ او صدر بشیر احمد مگسی نے رابطہ کرنے پر صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بلوچستان سے پنجاب کے شہر صادق آباد جانے والی کوچوں کو روک کر تلاشی لی گئی لیکن پولیس کو جو اطلاع ملی تھی ایسا کوئی سامان کوچوں میں نہیں تھااس لیے پکڑی جانے والی کوچوں کو چھوڑ دیا،دوسری جانب ملنے والی معلومات کے مطابق غیر ملکی سامان سے بھری کوچیں بلوچستان سے جیکب آباد میں داخل ہوکر پھر ٹھل شہر سے ہوتی ہوئی کندھکوٹ کے راستے پنجاب پہنچتی ہیں اور اسی راستے سے روزانہ کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جاتا ہے جیکب آباد کے راستے اسمگلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ہے جیکب آباد کے بائی پاس پر شنبے شاہ پولیس چوکی سے ریٹ فکس کی بنیاد پر روز انہ ہر قسم کا غیر قانونی سامان بنا روک ٹوک کے ملک میں اسمگل کیا جاتا ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں