جیکب آباد میں فارمہ ایسوسئیشن کا موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج،پریس کلب کے سامنے دہرنا سخت نعریبازی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 ستمبر 2021 15:50

جیکب آباد میں فارمہ ایسوسئیشن کا موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج،پریس کلب کے سامنے دہرنا سخت نعریبازی
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 28 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی)   فارمہ ایسوسئیشن جیکب آبا دکی جانب سے تیمور لاشاری،زین العابدین،سلیم بھٹو،رضا حسن پرویز احمد کی قیادت میں موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے خلاف سول ہسپتال سے ایک احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا جس میں شریک افراد نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بدامنی کی وجہ سے شہر ی پریشان ہیں دس روز قبل ٹھل کے اے سیکشن تھانے کی حدو دمیں فارمہ کے زین شیخ سے مسلح افراد نے دن دیہاڑے سی ڈی موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی جو کہ پولیس اب تک برآمد نہیں کراسکی ہے مسروقہ سامان جلد واپس نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں