ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کوہٹایا جائے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کو خط

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:34

ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک  کوہٹایا جائے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کو خط
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کو خط،ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک  کو ہٹایا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسیملبی حلیم عدل شیخ نے اسٹیبلشمینٹ ڈویزن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ ایس ایس جیکب آباد کو ہٹایاجائے،ایس ایس پی جیکب آباد اسمگلنگ، کرپشن اور سیاسی انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہیں،اپوزیشن لیڈر سندھ اسیمبلی نے مزید کہا کہ شمائل ریاض ملک سیاسی بنیادوں پر پوسٹ ہوئے ہیں،ان کے آتے ہی جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے۔

ایس ایس پی مکمل طور پر سیاسی بن کر پیپلزپارٹی کی ایما پر کام کررہے ہیں،پی پی کے ہر مقامی رہنماء کو بغیر کسی تھریٹ کے پولیس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،22 مئی کو ون فائیو دفتر کے سامنے 2 شہریوں کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خود ان اہلکاروں پر ایف آئی آر نہ کاٹنے میں ملوث ہیں۔وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کو جرائم پیشہ افراد نے سرعام دہمکیاں دیں،اس حوالے سے بھی ایس ایس پی نے اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا،جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملہ کرنے والے ایس ایس پی کے ساتھ موجود ہیں،جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے،ایس ایس پی کو ہٹاکر ادارتی کارروائی کی جائے، خط  مین کہاگیاہے کہ ایس ایس پی کے جرائم کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں