ہندوستان میں شادی کرنیوالے جوڑے کا 41 سال بعد جیکب آباد میں ولیمہ

پیر 29 نومبر 2021 16:16

ہندوستان میں شادی کرنیوالے جوڑے کا 41 سال بعد جیکب آباد میں ولیمہ
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) جیکب آباد شہر کے دستگیر کالونی محلے سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان نے 41سال قبل 1980 میں پاکستان سے ہندوستان جاکر اتر پردیش ریاست کے علاقے دہلی کے ضلع فرخ آباد کی تحصیل قائم گنج سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی.

(جاری ہے)

نکاح اور رخصتی کے بعد وہ اپنی دلہن کو لیکر پاکستان پہنچا لیکن ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہیں ہوسکی تھی.گزشتہ روز شادی کے 41سال بعد محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلے میں کی گئی جس میں ان کے چار بیٹوں، چار بیٹیوں سمیت ان کے پوتوں، پوتیوں اور نواسیوں سمیت بڑی تعداد میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت دیگر علاقوں سے عزیز واقارب و اہل محلہ نے شرکت کی۔

جیکب آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments