وزیراعظم شہبازشریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد

ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

ہفتہ 30 جولائی 2022 22:41

وزیراعظم شہبازشریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز سریف ہفتہ کے روز خصوصی جہاز کے ذریعے جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پہنچے جہاں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ، طارق مگسی ، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔

جہاں این ڈی ایم اے کے حکام ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اسکے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں