تحریک انصاف کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کی سلورجوبلی کے موقع پر کیک کاٹاگیا

پیر 27 مارچ 2017 20:56

تحریک انصاف کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کی سلورجوبلی کے موقع پر کیک کاٹاگیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کی سلورجوبلی کے موقع پر کیک کاٹاگیاتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے کرکٹ ورلڈ کپ 1992کی کامیابی کی سلور جوبلی کے موقع پر پٹھان ہائوس میں کیک کاٹاگیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء رازخان پٹھان نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں بلند کیا 1992ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ کرکٹ کوفروغ دینے کے لیے علاقائی سطح پر نوجوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر غلام حسین مستوئی ،نواب لغاری ،اعجازپٹھان اوردیگر بھی موجود تھے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں