جیکب آباد،درزی کی دوکان میں آتشزدگی 500سے زائد جوڑے جل کرخاکستر

ہفتہ 26 اگست 2017 16:41

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) درزی کی دوکان میں آتشزدگی 500سے زائد جوڑے جل کرخاکستر آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے :منظور علی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر بازار میں واقع درزی کی دوکان جی آر ٹیلر میں آتشزدگی سے 500عید کے جوڑے اوردیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا دوکان کے مالک منظورعلی نے بتایاکہ دوکان کو آگ لگائی گئی ہے دوکان سے دوبوتلیں ملی ہیں جن میں پیٹرول تھا رات صرف ایک گھنٹے کے لیے دوکان بند کی تھی واپس آیاتو آگ لگی ہوئی تھی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں