ڈی ایچ او صحبت پور ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

منگل 12 ستمبر 2017 16:44

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحبت پور ایک نیا ضلع ہے ۔ اس میں ہمیں بہت سارے مسائل درپیش ہیں ۔ انشاء اللہ ہم اپنی تما م تر توانائی صرف کر کے بہت جلد محکمہ صحت کو ضلع بھر میں فعال کر کے غریب عوام کو صحت کی سہولیات میسر کریں گے ۔

(جاری ہے)

اور صحت کے حوالے سے در پیش مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں ۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈاکٹر زاور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی اپنی جائے تعیناتیوں میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں