جیکب آباد، انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں سول اسپتال سے ریلی نکالی گئی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء)پولیو مہم کے سلسلے میں ریلی تفصیلات کے مطابق انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں سول اسپتال سے ایک ریلی اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ساون شیخ سمیت ڈاکٹروں اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈی سی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا عزم کیا ہے اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور گھر گھر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں یہ آپکے فائدے میں ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں