جیکب آباد ،گیس کی بلاجواز لاڈشیڈنگ کے خلاف ای پی سی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) گیس کی بلاجواز لاڈشیڈنگ کے خلاف ای پی سی کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ صدر شعبان ابڑو،طارقرند،شاہ محمد لاشاری کی قیادت میں نکالا گیا جس میںاین پی کے صدام بلوچ،عام انسان تحریک کے زاہد سولنگی،ینگ شیدی محلہ کے طاہر دایو ،سومروہ تحریک کے کریم سومرو،جسقم کے عزیزسیال،جساف کے آصف بروہی،جست کے سجاد لاشاری ،عوامی تحریک کے جی ایم سومرو،درشن لال،شاہد جوادی ،آل پاکستان مسلم لیگ کے ظفر مغل اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے ایس ایس جی سی حکام کے خلاف سکٹ نعریبازی کی اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بلا جواز گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے ہوٹلوں سی این جی پمپس اور جنریٹروں کو بھاری رشوت کے عیوض بغیر کسی وقفے کے گیس دی جا رہی ہے گھریلوصارفین پریشان ہیںرشوت خوری کی وجہ سے گیس عملہ کروڑ پتی بن گیا ہے اگر شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو گیس عملے کے خلاف انڈا ما رتحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں