روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے 100پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا

منگل 6 مارچ 2018 16:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے 100پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں روحانی طلبہ جماعت ضلع جیکب آباد کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں نرسنگ کالج، آدم خان پہنور گوٹھ، حنیف پہنور گوٹھ، ڈسٹرکٹ لائبریری، ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پودے لگائے گئے ، اس موقع پر روحانی طلبہ جماعت کے رہنماؤں حافظ غلام قادر طاہری ، فقیر محمد آصف منجھو، حسام الدین طاہری اور دیگر نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے دنیا میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ موسمی تبدیلی کا ہے موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر ہر شخص اپنے حصہ کا ایک درخت لگائے تو دنیا کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے شجرکاری مہم مارچ اور اپریل کے مہینوں تک جاری رہے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں