جے یوآئی ضلع جیکب آبادکے امیرڈاکٹر اے جی انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

پیر 26 مارچ 2018 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) جے یوآئی ضلع جیکب آبادکے امیرڈاکٹر اے جی انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،عبدالرحیم انصاری،ڈاکٹر عبدالکریم انصاری ،محمد رحیم انصاری کی والدہ اور ڈاکٹر اقبال احمد انصاری،ایکسیئن جیکب آباد مختیار احمدانصاری ،سرجن ڈاکٹر اختیار انصاری ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری کی دادی گذشتہ روز انتقال کرگئیں ان کی نمازجنازہ جیلانی گرائونڈ میں درگاہ امروٹ شریف کے سجادہ نشین سید سراج احمد شاہ امروٹی نے پڑھائی نما زجنازہ میں سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنمائوں ،صحافیو ں ،شہریوں اورعزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں