سجن سائیں نے اللہ اوررسول کا پیغام تمام انسانوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے،مولوی محمد ایوب طاہری

پیر 26 مارچ 2018 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے حضرت خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی 55ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں برانچ اللہ والی اسٹیشن روڈ پر خلیفہ عبدالواحد طاہری کی صدارت میں سیمینار منعقد کیاگیا جس میں مہمان خاص مولوی محمد ایوب طاہری اور خلیفہ فاروق احمد طاہری تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اصلاح المسلمین کے سرپرست سجن سائیں نے اللہ اوررسول کا پیغام تمام انسانوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے وہ بھٹکے ہوئے انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانے اور دین اسلام کی حقیقی تبلیغ کررہے ہیں اس موقع پر تعلیم ،صحت ،تجارت ،ماحول ،برداشت اورسائنسی تعلیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے لیکچر دیے گئے س موقع پر سجن سائیں کی سالگرہ کی خوشی میںکیک بھی کاٹاگیا سیمینار سے عبدالغفار طاہری ،امیر بخش طاہری،عبدالباقی طاہری اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں