جیکب آباد :بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ زوروشورسے جاری

منگل 5 جون 2018 16:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ زوروشورسے جاری کسٹم پولیس نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیں روزانہ لاکھوںروپے بھتہ وصول کیاجانے لگا تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ زوروشورسے جاری ہے اسمگلروں کے درمیان جیکب آبادکے ایک یوسی چیئرمین نے کسٹم اور پولیس حکام سے معاملات طے کروائے جس کے بعد جیکب آبادکے راستے ایک بارپھر ایرانی پیٹرول ،ڈیزل ،غیر ملکی موبائل،چھالیہ ،گٹکا ،ٹائر کمبل ،صابن ،صرف سمیت منشیات کی اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے جوملک کے مختلف علاقوں میں کی جارہی ہے کسٹم پولیس اور مقامی پولیس روزانہ لاکھوں روپے مبینہ طورپر رشوت لے کر گاڑیا ں کراس کراتی ہیں اوراگرشکایت کی جائے تو پھر ایک دو گاڑیاں پکڑکر کارکردگی دکھانے کے بعد وہی سلسلہ دوبارہ شروع کردیاجاتاہے جیکب آبادکے راستے ہونے ولی کروڑوں روپے کی اسمگلنگ سے ملک کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہاہے غیر ملکی سامان کی غیر قانونی طریقے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جارہی ہے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سپلائی کو روکنے کے لیے کسٹم پولیس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس سلسلے میں جب بائی پاس جیکب آباد چوکی کے انچارج ذوالفقار جمالی سے رابطہ کیاگیاتو انہوںنے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے کسٹم عملے اور پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے جو سرکاری تنخواہ لینے کے باوجود ڈیوٹی میں غفلت برت رہے ہیں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں