جیکب آباد، علاقوں میں کیمپ قائم کرنے کے لیے وارڈ کونسلرزکو 3,3لاکھ دینے کی پیشکش ،نئی موٹر سائیکل دینے کا وعدہ

جمعہ 29 جون 2018 16:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) علاقوں میں کیمپ قائم کرنے کے لیے وارڈ کونسلرزکو 3,3لاکھ دینے کی پیشکش نئی موٹر سائیکل دینے کا وعدہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی انتخابی مہم زور وشورسے جاری ہے شہر کے گلی محلوں کو پی پی اورپی ٹی آئی کے پرچموں اور پین ا فلیکس سے سجایاگیاہے جبکہ پارٹی گیت بھی سارادن چلائے جارہے ہیں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جیکب آبادمیں وارڈ کونسلرزکو اپنے علاقوں میں کیمپ قائم کرنے کے لیے 3,3لاکھ دینے کی پیشکش کی گئی ہے اور نئی موٹرسائیکل دینے کا بھی وعدہ کیاگیاہے جس کے بعد چند وارڈ ممبران نے علاقوں میں امیدواروں کی کیمپ قائم کی ہیں علاوہ ازیں نوجوانوں میں ایم پی تھری پلیئر بھی تقسیم کی گئی ہیں جو موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر پارٹی گیت لگاکر پورے شہرمیں گشت کررہے ہیں انہیں دیہاڑی کے ساتھ پیٹرول بھی دیاجارہاہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں