نکاسی آب کے منصوبے کے ناقص کام پر میونسپل کمیٹی ٹھل کے چیئرمین کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف ڈی سی کو شکایتی خط

منگل 28 اگست 2018 16:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) نکاسی آب کے منصوبے کے ناقص کام پر میونسپل کمیٹی ٹھل کے چیئرمین کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف ڈی سی کو شکایتی خط تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھل کے چیئر مین بیرسٹر زوہیب سرکی نے نکاسی آب کے ناقص کام اور سست رفتاری پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف ڈپٹی کمشنر جیکب آباد عمران علی کو ایک خط لکھ کر شکایت کی ہے جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر اورٹھیکیدار میں کھلبلی مچ گئی ہے اس سلسلے میں انجینئر پبلک ہیلتھ محمد حسن سولنگی نے بتایاکہ نکاسی آب کے کام کو ٹیم چیک کرکے گئی ہے جس نے کام کے معیار کو درست قراردیاہے انہوںنے کہاکہ ٹھل کے نکاسی آب کی اسکیم 16کروڑ کی لاگت پر مشتمل ہے 5کروڑ کے فنڈز ملے جو ٹھیکیدارعبدالخالق دایو کو جاری کیے منصوبہ 2016میں شروع ہوا جوچار سال میں مکمل ہوناہے ٹھیکیدار کا جاری رقم سے زیادہ کاکام ہواہے فنڈز موجود نہیں فنڈزملیںگے تو کام آگے بڑھے گادوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹھل کے چیئرمین بیرسٹرزوہیب سرکی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ نکاسی آب کے ڈسپوزل نہیں بنائے گئے اور نکاسی آب کانالہ شروع کردیاگیاہے جس کے باعث نکاسی آب کا پانی گلی محلوں میں جمع ہورہاہے اورشہریوں کوپریشانی کاسامناہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں