جیکب آبادکے غریب آباد محلے کی شیر شاہ اسٹریٹ ایک ماہ سے سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) جیکب آبادکے غریب آباد محلے کی شیر شاہ اسٹریٹ ایک ماہ سے سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی بلدیہ عملہ شکایات کے باوجود صفائی کے لیے نہیں آیامکین عذاب میں مبتلا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے غریب آبادمحلہ کی شیر شاہ اسٹریٹ ایک ماہ سے سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے شکایات کے باوجود بلدیہ عملہ صفائی کے لیے نہیں آیاسخت عذاب میں ہیں کوئی پرسان حال نہیں یہ شکایات یاسین شاہ، امیر احمداوردیگرنے صحافیوں سے کی اوراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گندگی اورسیوریج کے پانی کی وجہ سے راستہ بند ہوگیاہے مسجد جانے کے لیے بھی پل صراط عبور کرنا پڑتاہے شدید تکلیف میں ہیں انہوںنے ڈی سی اوربلدیہ چیئرمین سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں جلدصفائی کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں