جیکب آباد ،محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 18 مئی 2019 14:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) جیکب آباد میں محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قصبہ غلام علی دشتی میں 25 روز مچھلی کے تالاب سے محنت کش قربان دشتی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو پولیس نے قتل قرار دیدیا ہے اور مقتول کے والدہ مسمات حنیفاں کی مدعیت پر صدر تھانہ میں اکرم منجھو، عرفان منجھو، عبیداللہ جمالی سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، صدرتھانہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول قربان دشتی کا موبائل ٹریس کرنے کے بعد مقتول کو قتل کرنے کا معلوم ہوا ہے جلد ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، واضح رہے کہ محنت کش قربان دشتی کی لاش 22 اپریل کو مچھلی کے تالاب سے برآمد ہوئی تھی جس پر اس کی والدہ نے قتل کا شک ظاہر کیا تھا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں