گڑھی خیرو کے حلقہ پی ایس 13پر آزاد امیدوار میر غلام محمد شہلیانی پی پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے

ہفتہ 27 اپریل 2013 23:01

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء)گڑھی خیرو کے حلقہ پی ایس 13پر آزاد امیدوار میر غلام محمد شہلیانی پی پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔فریال تالپورپی پی کے این اے 208کے امیدوار میراعجازحسین جکھرانی کے ساتھ منت سماجت کیلئے میرغلام محمد شہلیانی کے پاس گڑھی خیرو پہنچ گئی۔شہلیانی ہاؤس پر فریال تالپور نے میرغلام محمد شہلیانی سے ملاقات کی۔

اور انہیں پی پی کے امیدوار میر ممتازعلی جکھرانی کے حق میں دستبردار ہونے کی اپیل کی۔ میر غلام محمد شہلیانی فریال تالپور کی اپیل پر پی پی کے امید وار میر ممتازعلی جکھرانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ میر غلام محمد شہلیانی ہمارے پرانے ورکر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کبھی بھی پی پی کا ساتھ نہیں چھوڑا ،اور ہمیشہ پی پی کے ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے مارشل لاء ہو یا پرویز مشرف کی کٹھن حکومت لیکن وہ پی پی میں رہے۔ انہوں نے کہا ۱۱ مئی تیر کے فتح کا دن ہے۔ ہر طرف صرف تیر پہ ہی ٹھپے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندہ کے تمام ناراض کارکنوں کو منا لیا ہے۔وہ پی پی کے اثاثا ہیں۔ وہ پی پی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائینگے۔اس موقع پر میر غلام محمد شہلیانی نے کہا کہ ہم نے پی پی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

پی پی کی ٹکٹ نہ ملنے پر ہم اپنی پارٹی سے ناراض تھے۔لیکن بہن فریال تالپور کے آنے سے سب ناراضگیاں بھول بیٹھے ہیں۔ ہم اپنی بہن کے حکم پر اب پی پی کے امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی اور میر ممتازعلی جکھرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ میر غلام محمد شہلیانی 2008کی الیکشن میں پی پی کی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے۔اس الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں