گڑھی خیرو،پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

منگل 18 جون 2013 22:01

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ منگل کے روز مسلح افراد نے منظوراحمد لہر کے گھر میں گھس کر ان فائرنگ کردی۔جس سے منظوراحمد لہر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسے زخمی حالت میں لاڑکانہہسپتال منتقل کیاگیا،لیکن زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔یاد رہے کہ کچھ سال قبل بھی منظوراحمد لہر کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک حملہ آور میر لہر مارا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق میر لہر کے بیٹے اور بھتیجے نے حملہ کرکے منظورلہر کو قتل کرکے فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں