جیکب آباد کے سول سرجن نے جمس میں کام کرنے والے چار ڈاکٹروں کی ڈیپوٹیشن کینسل کردی

بدھ 3 جون 2020 17:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) جیکب آباد کے سول سرجن نے جمس میں کام کرنے والے چار ڈاکٹروں کی ڈیپوٹیشن کینسل کردی ،سول اسپتال میں اپنی اصل ڈیوٹی کرنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر عبدالمالک کہرل نے ایک لیٹر کے تحت جمس میں کام کرنے والے چار ڈاکٹرس کی ڈیپوٹیشن کینسل کر دی ہے جس میں عدالت اور ڈی جی صحت سندھ کے احکامات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے سول سرجن نے فزیشن ڈاکٹر امیت کمار ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وجے ،ڈاکٹر لیاقت اور شہزاد احمد کو سول اسپتال میں اپنی اصل تعیناتی کی جگہ پر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میںرابطے پر سول سرجن ڈاکٹر عبدالمالک کھرل نے لیٹر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹرس کو نوٹس دیا ہے اگر 24گھنٹوں میں ڈیوٹی پر نہ پہنچے تو انکی تنخواہ بند کرنے کے لئے لکھا جائے گا سول اسپتال میں او پی ڈی شروع کی گئی ہے ڈاکٹرس کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں انکے علاوہ بھی کئی سول اسپتال کے ڈاکٹر س جمس میں کام کررہے ہیں یہ زبانی حکم پر تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں