جیکب آباد میں گرفتار دو ملزمان پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار

ہفتہ 22 مئی 2021 16:46

جیکب آباد میں گرفتار دو ملزمان پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) جیکب آباد میں گرفتار دو ملزمان پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار، فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صدر پولیس کی تحویل سے دو ملزمان کے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر پولیس نے دو روز قبل چوری اور ڈکیتی کے کیس میں جام خان اور یوسف جکھرانی نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کو صدر تھانہ میں رکھنے کے بجائے کسی دوسری جگہ پر رکھا گیا تھا اب انہیں اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں ملزمان پولیس کو چکما دیکر ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے، ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، اس سلسلے میں پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں