جیکب آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک کی رکشے کو ٹکر،رکشہ سوار دو افراد جاں بحق

جمعہ 27 مئی 2022 14:14

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) جیکب آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک کا رکشے کو ٹکر،رکشہ سوار دو افراد جاں بحق نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ، گھروں میں قہرام،ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ،جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدود جونگل اسٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک نے مسافر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں مونجی اسٹاپ کا مقامی 16 سالہ نوجوان جاوید بنگلانی اور عمر رسیدہ شخص محمد صدیق شیخ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نے پہنچ کر ٹرک ڈرائیو کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ دونوں نعشیں تحصیل ہسپتال منتقل کردی پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردی گئی جس کے بعد گھروں میں قہرام مچ گیا ہے جبکہ علا قے میں سوگ کی صورتحال چھاگئی ہے،تھانہ بی سیکشن پولیس کے مطابق حادثہ دونوں سواریوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،تحقیقات کر رہے ہیں تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں