جیکب آباد کے عوام نی مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ، بابو سرفراز خان جتوئی

جمعہ 14 اپریل 2017 18:27

جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام نے آمریت کو ٹھکرایا اور جیلوں میں چلے گئے لیکن مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ وہ جعمہ کو جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد میں کسی بھی وزیراعظم کا آج یہ پہلا جلسہ ہے ‘آج سے پہلے کسی بھی وزیراعظم نے یہاں آنے کی زحمت تک نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ایک سیاسی قبرستان پر اربوں روپے لگا دیئے گئے لیکن جیکب آباد اور لاڑکانہ کے عوام کو زندہ درگورکرنے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔مسلم لیگ ن جیکب آباد کے صدر محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ گذشتہ 42 برس میں پہلی مرتبہ وزیراعظم محمد نواز شریف جیکب آباد کا دورہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے لوگوں نے جسطرح 2013کے الیکشن میں کامیاب کرایا اسی طرح آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب کرائیں گے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف جیکب آباد کے تمام مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی پر قابو پایا ‘توانائی بحران کے خاتمے سمیت ہر چیلنج پر قابو پایا ‘ہم وزیراعظم کی مدبرانہ پالیسیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں