سندھ میں پیپلز پارٹی کا بوری بستر گول کرنے کے لئے آگئے ہیں ‘2018کے الیکشن میں سائیں ‘وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کو دفن کر کے عام آدمی کی سیاست کا آغاز کرائیں گے

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سندھ میں بھی خوشحالی آئے گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 18:27

سندھ میں پیپلز پارٹی کا بوری بستر گول کرنے کے لئے آگئے ہیں ‘2018کے الیکشن میں سائیں ‘وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کو دفن کر کے عام آدمی کی سیاست کا آغاز کرائیں گے
جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا بوری بستر گول کرنے کے لئے آگئے ہیں ‘2018کے الیکشن میں سائیں ‘وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کو دفن کر کے عام آدمی کی سیاست کا آغاز کرائیں گے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سندھ میں بھی خوشحالی آئے گی ‘وزیراعلی سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کرتے ہوئے وفاق کو للکار رہے ہیں ۔

وہ جمعہ کو جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں عوام کا ٹھاٹھے مارتے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ سندھ کے رہنے والے زرداریوں سے نجات چاہتے ہیں ‘2018کے انتخابات میں سندھ دھرتی سے ہمیشہ کے لئے ان سے نجات ملے جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے امن کا تحفہ ‘سیلاب آیا تو سب سے پہلے مدد کے لئے پہنچنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پر بھٹو کے نام پر حکومت کرنے والے سیلاب آتے ہیں تو کہاں ہوتے ہیں ‘سندھ کے عوام ان سے یہ سوال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلی کی بہت عزت کرتے ہیں ‘وہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کرتے ہوئے وفاق کو للکار رہے ہیں ‘اصل معاملہ یہ ہے کہ سندھ کی اسکی کمپنی میں سندھ حکومت کا حصہ 49فیصد اور 51فیصد حصہ پرائیویٹ مالک کے پاس ہے ‘وہ پرائیویٹ مالک کون ہے اور اسکے پیچھے کون شخص ہے ‘ایک ارب روپے کی گارنٹی معاہدے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو دو ‘گیس لے لو یہ سندھ کا نہیں بلکہ ایک شخص کا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک پائپ لائن وفاق بچھا رہا ہے ‘400میٹر کا ٹکرے کو زمین سے گزرنے نہیں دیا جارہا اور بلیک میل کیا جارہا ہے کہ اس کمپنی کو گیس دیں اور یہ رکاوٹ ختم ہوجائے گی ‘یہ لوگ اپنی ترقی چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول کرنے کے لئے سندھ میں آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے اور وہاں پر ٹرانسپورٹ وزیراعظم دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جاگیردارنہ سیاست کو ختم کرے گی ‘سائیں ‘وڈیرے کی سیاست کو روک کر عام آدمی کی سیاست کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی یا بھول میں نہ رہے ‘مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا راستہ بنا لے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں