سندھ حکومت نے اپنے ہی صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دیا،ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،نوازشریف

جیکب آباد میں ’ہیپاٹائٹس بی‘ کے سب سے زیادہ مریض ہیں، جیکب آباد آج بھی سو سال پہلے جیسا ہے، جو ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہورہی ہے وہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے کراچی میں جائیں تو ہر طرف کچڑے کے ڈھیڑ نظر آتے ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا،اب نعروں سے ووٹ نہیں ملے گا، عوام کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خدمت کا فرق پتہ چل جائے گا، جیکب آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب وزیر اعظم کا جیکب آباد کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان

جمعہ 14 اپریل 2017 21:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے اپنے ہی صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دیا اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،جیکب آباد میں ’ہیپاٹائٹس بی‘ کے سب سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ جیکب آباد آج بھی سو سال پہلے جیسا ہے، جو ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہورہی ہے وہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے، کراچی میں جائیں تو ہر طرف کچڑے کے ڈھیڑ نظر آتے ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا،اب نعروں سے ووٹ نہیں ملے گا، عوام کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خدمت کا فرق پتہ چل جائے گا،۔

جیکب آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ میری شکل دیکھنے نہیں بلکہ کچھ امید لے کر اتنی گرمی میں یہاں آئے ہیں، جنہیں میں یقین دلاتا ہوں کہ حالات بدلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے ہی صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دیا اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، یہاں کے عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، جیکب آباد میں ’ہیپاٹائٹس بی‘ کے سب سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ جیکب آباد آج بھی سو سال پہلے جیسا ہے۔

‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’جو ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہورہی ہے وہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے، کراچی میں جائیں تو ہر طرف کچڑے کے ڈھیڑ نظر آتے ہیں، ہماری حکومت سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا، کراچی میں پہلے انتشار تھا اور امن و امان کی صورتحال بدتر تھی، لیکن ہم نے بھی تہیہ کیا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرکے دم لیں گے، کاش ترقی کے حوالے سے بھی کراچی کا حال بہتر ہوتا۔

انہوں نے جیکب آباد کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ رقم جیکب آباد کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور سڑکیں تعمیر کرنے میں خرچ کی جائے گی۔‘وزیر اعظم نے جیکب آباد کے لیے بجلی کے 100 ٹرانسفارمر فراہم کرنے، خواتین کے لیے جدید ووکیشنل سینٹر بنانے، جیکب آباد کے عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہماری خدمت میں فرق ہے، ہم سندھ میں موٹر وے بنا رہے ہیں، بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں اور اب لوڈ شیڈنگ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا، جیکب آباد کیلئے جیبیں بھر کر لایا ہوں۔ وزیر اعظم نے کینسر کے مریض کا اپنی طرف سے علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اس کی قیادت پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کو للکارا ہے، ہم بتائیں گے اصل معاملہ کیا ہے۔انہوں نے نوری آباد پاور پلانٹ کے پیچھے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی کو زرداریوں سے نجات دلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوری آباد پاور پلانٹ میں حکومت سندھ کے 49فیصد اور آصف زرداری کے 51فیصد شیئرز ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں