سندھ دھرتی کو زرداریوں کے آسیب اورچنگل سے آزادکرائیں گے ، خواجہ سعد رفیق

بھٹوکے نام پر حکومت کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا،سیلاب میں عوام ڈوبی بندوںکی مٹی اورپتھروں کے پیسے بھی یہ لوگ کھاجاتے ہیں، سندھ کے باسی زرداریوں سے نجات چاہتے ہیں ، جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 22:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سندھ دھرتی کو زرداریوں کے آسیب اورچنگل سے آزادکرائیں گے ،بھٹوکے نام پر حکومت کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا،سیلاب میں عوام ڈوبی یہ اور سندھ کے حکمران ترگئے، بندوںکی مٹی اورپتھروں کے پیسے بھی یہ لوگ کھاجاتے ہیں ،جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت اورمجمع کے جوش نے یہ پیغام دیاہے کہ سندھ کے باسی زرداریوں سے نجات چاہتے ہیں وہ دن دورنہیں جب عوام ان کے چنگل سے آزادہوگی ،نوازشریف سندھ کی عوام کے لیے امن ،ترقی اورخوشحالی کاپیغام لائے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش گراؤنڈ میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سندھ میں ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی نوازشریف حکومت نے کیا اور امن کا تحفہ دیا ،وزیراعلیٰ سندھ جن کی ہم عزت کرتے ہیں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاق کو للکار رہے ہیں میں بتاتاہوں اصل معاملہ کیاہے سندھ میں نوری آباد پاور کمپنی جس میںسندھ کا 49فیصد اور نجی کمپنی کا 51فیصد حصہ ہے یہ کمپنی کس کی ہے یہ آصف علی زرداری ہے یہ تو سندھ کے لوگ کہہ رہے ہیں مجھے ان کو بتانے کی ضرورت نہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک ارب کی سوئی سدرن گیس کمپنی کو اداکریں اورگیس کا کنکشن لیں یہ سندھ کا مسئلہ نہیں ہے یہ چند لوگوں کے پیٹ بھرنے کامسئلہ ہے یہ لوگ جگہ جگہ جارکر کہتے ہیں پنجاب اوربلوچستان کو سنوارناہے کتنا عوام کو بیوقوف بنائوگے کبھی بھٹو مرحوم کے نام پرووٹ لیے تو کبھی بی بی کے نام پر توکبھی سندھ کارڈ اورسندھ کی محرومی بیچ کرووٹ لیے جب بھی اقتدارمیں آتے ہو لوٹ مار کرتے ہو اورکچھ نہیں کرنا تمہیں11سوکلومیٹر لمبی پائپ لائین کراچی سے لاہور تک نوازشریف کی حکومت بچھارہی ہے ،اس میں 400میٹر کا ٹکڑا پی پی کے ایک رہنماء کی زمین سے گزرتاہے اسے گزرنے نہیں دیا جارہا کہ جب تک ہماری سندھ نوری آباد کمپنی کو گارنٹی کے بغیر گیس نہیں دوگے تو یہ پائپ لائیں بچھانے نہیں دیںگے یہ ان کا اصل چہرہ ہے یہ لوگ پاکستان کی نہیں صرف اپنی ترقی چاہتے ہیں ،اپنے بنگلوں کی ترقی چاہتے ہیں ،ہم سے کیابات کرنی ہے اس کا جواب دو جودھراگیاہے یہ شوگر ملیں بنائی ہیں یا اگتی ہیں یہ بنگلے کدھرسے آتے ہیں ہماری زبان بند تھی ہم بولنا نہیں چاہتے تھے لیکن آصف علی زرداری آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں موقع دیا کہ ہم پوری بات کہہ ڈالیں ،اب یہ پور ی بات سندھ کے دیہاتوں اورشہروں میں جاکر بتائیں گے گھر گھر دستک دیں گے اورپیپلزپارٹی کابسترہ بوریا گول کریں گے،کراچی کے امن کی ذمیداری صوبائی حکومت کی ہے مگر کام میاں نوازشریف کرے ،کراچی کو ٹرانسپورٹ دینا کس کاکام ہے صوبائی حکومت کا میٹرو وہاں پر میاں نوازشریف بنائیںاورتم صرف چوری کھائو چوری کی چوری کھاتے ہوکام نہیں کرتے کراچی کو پانی کی قلت کا سامناہے صوبے کاکام ہے ،کے 4کے منصوبے پر آدھا پیسہ مرکزدے رہاہے ایسا پیسہ مرکزنے لاہو رمیں نہیںدیا یہاں موٹر ویزبنیں ترقی ہو تمہیں راس نہیں آتی اگر ترقی ہوگی تو سندھ کا ہاری مضبوط ہوگا سندھ کا غریب آدمی اٹھے کا کان کھول کرسن لو مسلم لیگ جاگیردارانہ سیاست کو ختم کرے گی ،سائیں کی سیاست نہیںچلنے دیںگے ،عام آدمی کی سیاست چلے گی ،دیکھیںگے 2018کے عام انتخابات میں داداگیری کی سیاست چلتی ہے یا عام آدمی کا ووٹ چلتاہے ،کراچی کو کچرے کاڈھیر بنادیا ،سندھ کے شہروں کو کھنڈربنا ڈالاہے ،زرداری جیکب آبادکے 45ارب بھی کھاگیا اتنا کھانے کے باوجو دپیٹ نہیں بھرتا لالچ ختم نہیں ہوتی ،غریب عوام کے پیسے کھانے والوں کوبڑا موقع دیا بہت مہلت دی کہ شاید وہ سدھر جائیں پریہ سدھرنے والے نہیں ،عوام کے ساتھ مل کر زرداریوں کو بھگائیں گے،سندھ کے حکمران خاندان د س سال سے بھٹو کے نام پر سندھ میں حکومت کرنے والے کدھر تھے جب سیلاب میں عوام ڈوب رہی تھی ،سیلاب میں عوام ڈوبتی ہے اوران کی ساری انگلیاں گھی میں ہوتی ہیں ،بند کی مٹی اورپتھر بھی بیچ کر یہ لوگ کھاجاتے ہیں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں سندھ کی تقدیربدلیں گے ،سندھ میں خوشحالی بھی آئے گی جیسے کراچی میں امن آیاہے ،ملک آگے بڑھ رہاہے جیکب آباد،لاڑکانہ اورسندھ آگے جائے گا ،لاہور کاطعنہ دینے والے سن لیں ہم لاہورسے ساری سیٹیں جیت کرآتے ہیںجس طرح جیتتے ہیں اسی طرح لوٹاتے ہیں ،تم جواب دو تم نے تو لاڑکانہ کو بھی کھنڈربنادیاہے جولاڑکانہ کو نہ بدل سکے وہ پاکستان کو کیابدلیں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے نوازلیگ سندھ میں اپنا راستہ بنائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں