وزیر اعظم کے جلسے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء)وزیر اعظم کے نمائش گرائونڈمیں جلسے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پانچ سوکے قریب پولیس اہلکاروں کو جلسہ گاہ کے چاروں اطراف اور اندر تعینات کیاگیاتھا جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے واک تھروگیٹ نصب کیے گئے تھے اور جلسہ گاہ میںداخل ہونے کے لیے ہر شخص سے دوبار تلاشی لی جارہی تھی جلسہ گاہ کے اندر میڈیکل کیمپ بھی قائم کی گئی تھی اور ایمبولینس وفائربریگیڈ عملے کو بھی مقررکیاگیاتھا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں