وزیراعظم کاجلسہ، گرمی کے باوجود ہزاروں شہر ی خواتین ،بچے اوربوڑھے شامل تھے

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعظم کے جلسے میں گرمی کے باوجود جلسے میں موجود ہزاروں شہریوں جن میں خواتین ،بچے اوربوڑھے شامل تھے شدید گرمی کے باوجود دوپہر ایک بجے سے وزیراعظم کا خطاب سننے کے لیے شام پانچ بجے تک موجود رہے اورجلسے میں موجود شرکاء میں جوش اورولولا موجودتھا اوروہ مسلسل نعریبازی کرتے رہے اورشرکاء کے ہاتھوں میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے موجودتھے مسلسل گرمی میں بیٹھ کر وزیراعظم کاخطاب سننے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے عوام کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ قیامت جیسی گرمی میں لوگ مجھے سننے کے لیے آئے ہیں میں انہیں سلام پیش کرتاہوں اورمیں آپ لوگوں کے لیے خالی ہاتھ نہیں آیا آپ کوبہت کچھ دے کرجائوں گا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں