وزیر اعظم کی جیکب آباد آمد ، استقبال کے لئے سندھ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا

جمعہ 14 اپریل 2017 23:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی جیکب آباد آمد پر استقبال کے لئے سندھ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق گزرشتہ روز وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جیکب آباد آمد کے موقع پر شہباز ائیربیس پر استقبال کے لئے سندھ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا یہاں تک کہ گورنرسندھ بھی نظر نہیں آئے وزیر اعظم کے پروٹوکول کے مطابق کسی بھی صوبے میں آمد پر انکا استقبال صوبے کے وزیر اعلی کو کرنا ہوتا ہے لیکن جیکب آباد میں نہ تو وزیر اعلی سندھ نے وزیر اوعظم کے استقبال کے لئے آئے نہ سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ موجودتھا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں