جیکب آباد ‘دو مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق

منگل 9 مئی 2017 23:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) جیکب آباد دو مختلف واقعات میں دوافراد ہلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدرتھانہ کی حدود پیچوہہ گائوں کے قریب سات سالہ بچہ عباس عاربانی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جان بحق ہوگیا ڈرائیور ٹرالی چھوڑکر فرار پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا علاوہ ازیں جیکب آ باد کے سول لائین تھانہ کی حدود سرکٹ ہا ئوس کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق لاش کی شناخت افضل کے طورپر ہوئی ہے لاش کی تدفین کے لیے لاش کو ایدھی سینٹر کے حوالے کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں