جیکب آباد اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس میں سوار خاتون گرمی کے باعث انتقال کرگئی

بدھ 10 مئی 2017 18:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) جیکب آباد اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس میں سوار خاتون گرمی کے باعث انتقال کرگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس میں سوار سرگودھا کے رہائشی شہزا دمسیح کی زوجہ 27سالہ نازیہ مسیح گرمی لگنے کی وجہ سے جیکب آباد اسٹیشن پر ٹرین میں فوت ہوگئی جس کے بعد عورت کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے سرگودھا روانہ کیاگیا مسافروں کا کہناتھاکہ ٹرین میں پنکھے تو موجودہیں جو چلتے نہیں جس کے باعث بڑی اذیت میں سفرکرتے ہیں ٹرین میں پنکھوں کو بہتر کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں