جیکب آباد،ریلوے ٹریک کو اڑانے والے تین دہشتگرد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، پکڑے جانے والے دہشتگردوں سے تین کلو بارودی مواد بھی برآمد

بدھ 10 مئی 2017 23:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ریلوے ٹریک کو اڑانے والے تین دہشتگرد گرفتار ، گرفتار دہشتگردوں سے تین کلو بارودی مواد برآمد ، تھانہ دودا پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔گڑھی خیرو کے تھانہ دودا پور حدود میں تاجو شاخ کے مقام پر خفیہ اطلاع پر پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کا رروا ئی کرتے ہو ئے تین دہشتگردوں ہنگوبگٹی ، بالاچ بنگلانی ، کریم ڈنو بنگلانی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلو با رودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے 2015 میں سکھر ریلوے ٹریک کو بم سے اڑایا تھا جس کے باعث کراچی سے پنجاب جا نے والی ٹرین کا خاصا نقصان ہوا تھا اور 28 جون 2015 کشمور ریلوے ٹریک پر بھی دھماکہ انہی دہشتگردوں نے کیا تھا اور آج بھی یہ کہیں دھماکا کرنے جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی عبدالمجید ابڑو نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ دودا پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں