جیکب آباد:پولیس کی حراست میں نوجوان فوت، ورثہ کی جانب سے پولیس پر تشدد کا الزام

جمعہ 12 مئی 2017 20:00

جیکب آباد:پولیس کی حراست میں نوجوان فوت، ورثہ کی جانب سے پولیس پر تشدد کا الزام
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) پولیس کی حراست میں نوجوان فوت ورثہ کی جانب سے پولیس پر تشدد کا الزام تفصیلات کے مطابق گزرشتہ شب سٹی پولیس کی حراست میںفیملی لائین کا رہائشی 30سالہ سجاد بروہی ولد عبداللہ فوت ہو گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او غضنفر بھٹو کا کہنا تھا کہ ٹاور روڈ کے دوکانداروں نے چوری کرتے ہوئے سجاد بروہی کو پولیس کے حولے کیا جس نے پولیس کے سامنے بھی چوری کا اعتراف کیا سجاد نشے کا عادی تھا نشے کی لت پوری کرنے کے لئے چوری کرتا تھامیں گشت پر تھا کہ تھانے سے اطلاع آئی کہ نوجوان سجاد کی حالت خراب ہوگئی ہے جسے سول ہسپتال لایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ فوت ہو گیا ہے ایس ایچ او کے مطابق نوجوان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیاسجاد کے بھائی ڈپٹی کمشنر جیکب آبا د کے پی ای مشتاق بروہی کا کہنا تھا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے میرا بھائی بجلی کی فٹنگ کرتا تھا اس پر تشدد کیا گیا ہے خاموش نہیں بیٹھوں گا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں