جیکب آباد:وکرم حملہ کیس میں سیشن جج نے صرافہ یونین کے صدر اوراس کے بھائی کی ضمانت رد کردی عدالتی احاطے سے فرار

ہفتہ 13 مئی 2017 19:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) وکرم حملہ کیس میں سیشن جج نے صرافہ یونین کے صدر اوراس کے بھائی کی ضمانت رد کردی عدالتی احاطے سے فرار تفصیلات کے مطابق وکرم حملہ کیس کے متعلق گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آبادکی عدالت نے سماعت ہوئی وکلاء کے بیان کے بعد سیشن جج نے وکر م حملہ کیس میں نامزد ملزم صرافہ یونین کے صدر سمیع سرہیو اور اس کے بھائی نصراللہ سرہیو کی ضمانت رد کردی جبکہ دیگر تین ملزمان اقبال لہڑی ،صدام زہری اوربابر تھیم کی ضمانت منظورکی گئی ضمانت مستردہونے کا سنتے ہیں سمیع سرہیو اور نصراللہ عدالتی احاطے سے فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں