جیکب آباد: شہر کا پرائمری اسکول عمارت سے محروم طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

ہفتہ 13 مئی 2017 19:43

․جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) جیکب آباد شہر کا پرائمری اسکول عمارت سے محروم طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ ایجوکیشن ورکس کی لاپرواہی سے جیکب آباد شہر میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کے قریب عاشق علی گولاٹو پرائمری اسکول عمارت سے محروم ہے اسکول کے طلبہ دس سال سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں گائوں کے معزز ضعیف العمر عاشق علی گولاٹو کاکہناہے کہ اپنی مددآپ کے تحت ایک کمرہ تعمیر کرایاہے پر اس میں تمام طلبہ نہیں آسکتے کیونکہ کلاسز الگ الگ ہیں اسکو ل میں مقر راساتذہ بھی ڈیوٹی پر نہیں آتے ہم نے خود چندہ کرکے پرائیویٹ اساتذہ کومقررکیاہے جو ہمارے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران کو کئی بار شکایات کیں لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوااس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی او صادق علی کٹوہرنے کہاکہ میں میٹنگ میں ہوں ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں