جے یوآئی کی جانب سے مستونگ اورگوادر کے شہداء کے لیے قرآن خوانی واجتماعی دعاکی گئی

منگل 16 مئی 2017 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء)جے یوآئی کی جانب سے مستونگ اورگوادر کے شہداء کے لیے قرآن خوانی واجتماعی دعاکی گئی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مستونگ اورگوادرمیں مزدوروں پر بم اورفائرنگ کرکے شہید ہونے والے مزدور اور کارکنان اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے مدرسہ تعلیم القرآن میں قرآن خوانی اوراجتماعی دعاکی گئی اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری ،تاج محمد چنہ ،صادق بلوچ اوردیگرنے تقاریرمیں کہاکہ بم دھماکوں اورگولیوں کے ذریعے دہشت گردی کاناسوربڑھتاجارہاہے جو ایک گہر ی سازش ہے گوادر میں سندھیوں کے قتل عام سندھی اوربلوچوں میں نفرت بڑھاکر آپس میں لڑانے کی سازش ہے جو ہمیں ناکام بنانا ہوگی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں