ْجیکب آباد،پی پی ایچ آئی ڈاکٹرزاورعملے کو مستقل کرنے کے لیے پی ایم اے کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 17 مئی 2017 21:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء)پی پی ایچ آئی ڈاکٹرزاورعملے کو مستقل کرنے کے لیے پی ایم اے کا احتجاجی مظاہرہ نعرے دھرنا تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے دس سال سے کام کرنے والے پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹرزاور عملے کو مستقل نہ کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر کشورکمار،ڈاکٹر عزیزاللہ ٹالانی ،سعید اوڈھانو،اسحاق ملک ،اشوک سنگتیانی ،ڈاکٹر ویر بان ،ظفر پٹھان ،رام چند ،صادق بلوچ اوربرکت علی بروہی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کرروڈ بلاک کردیا جس کے باعث ڈی سی آفس جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی س موقع پر ڈاکٹرزنے تقارریر میں کہاکہ بلوچستان ،پنجاب اورکے پی کے میں پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹرزکو مستقل کرکے مراعاتیں دی گئی ہیں پر سندھ میں دس سال سے غریب عوام کو صحت کی سہولیات دینے والے ڈاکٹرزاورعملے کو مستقل نہ کرنا قابل افسوس ہے جس کے باعث ڈاکٹر زاوراسٹاف سخت پریشان ہیں انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ اوربلاول بھٹوزرداری سے مطالبہ کیاکہ پی پی ایچ آئی کے بعد بینظیر یوتھ اور ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کیاگیا کو مستقل کیاگیاہے اوراب پی پی ایچ آئی سندھ کے ڈاکٹرزاورعملے کو فوراًمستقل کرکے ان میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنے لگاکر اسپتال کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں