ہمارے معاشرے میں خواتین سے ضرورت سے زیادہ کام لیاجاتاہے ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

جمعہ 19 مئی 2017 17:02

ہمارے معاشرے میں خواتین سے ضرورت سے زیادہ کام لیاجاتاہے ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی سے پیداہونے والا بچہ ذہنی طورپر کمزورہوتاہے جو سی ایس ایس کے امتحان کوپاس نہیں کرسکتا اعلیٰ عہدوں پر پہنچنے سے بھی رہ جاتاہے حاملہ عورت کی خوراک بہتر ہوگی تو بچہ بھی صحت مند پیداہوگا اورزچگی کے دوران عورت کا زیادہ خیال رکھاجائے ڈاکٹر سے ہفتے میں معائنہ اورمشورہ بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی پی ،آرایس پی این اور سرسوکی جانب سے ہیلتھ جرنلزم پر جیکب آباد ضلع کے صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی پروگرام جیکب آباد کے جمس اسپتال کے کانفرنس ہال میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خاص آٖغاشاہنوازبابرنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں عورت سے ضرورت سے زیادہ کام لیاجاتاہے اور چھوٹی عمر میں شادیاں کرائی جاتی ہے چھوٹی عمر کی شادی میں ماںسمیت بچہ بھی سخت عذاب میں مبتلارہتاہے جس کے لیے صحافیوں کو کردار اداکرنے کی ضرورت ہے دیہی علاقوں میں عورتوں کو علاج کی سہولیات میسر نہیں اس حوالے سے یوسی سطح پر آگاہی پروگرام اور کیمپس لگائی جائیں گی جمس میں ایساکائونٹربھی قائم کیاجائے سینئر صحافی پرویزابڑونے کہاکہ ایسے پروگرام دیہی اسکولوں میں کرائے جائیں جس سے تبدیلی ممکن ہے صحت پر صحافیوںنے بہت کام کیاہے اگریہی کام ڈاکٹر اور این جی اوزوالے بھی کام کرتے تو صحت کا شعبہ مزید بہتر ہوتا انہوںنے کہاکہ جمس میں تاحال ایمرجنسی شروع نہیں ہوسکی ہے تھیلسمیا کے مریض بچے خون نہ ملنے کی وہ سے پریشان ہیں جن پر توجہ کی ضرورت ہے اس سے قبل صحافی عبدالرحمن آفریدی،سی سی پی کے سید زین العابدین بخاری ،آرایس پی این کی شبانہ کھرل نے پاکستان میں صحت خصوصاًماں اوربچے کی صحت کے متعلق اعداد شمار،ڈیجیٹل میڈیا ،اخلاقیات ،صحافت برائے صحت میں صنف اور سماجی اخراج جیسے موضوعات ،انٹرویوکاطریقہ کار صحت میں انسانی حقوق کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی گئی ایک روزہ تربیت میںآفتاب بخاری ،خاوند بخش بھٹی ،وسیم عباس،وکی وادھونی ،وسیم بالم ،زاہد کھرل ،موسیٰ چانڈیو،جنید پٹھان ،عبدالسمیع سومرو،جاوید سومرو ،راجہ اصغر ،لیاقت بروہی ،خدابخش سومرو،سیف اللہ سمیت ٹھل سے عرفان مغل،مجید نوناری ،حفیظ سومرو،غلام ربانی سرکی کے علاوہ ضلع بھرکے صحافیوں نے شرکت کی تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آخرمیں تربیت لینے والے صحافیوںمیں ڈپٹی کمشنر آغاشاہنوازبابر ،پرویزابڑو،سید زین العابدین بخاری ،ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری ،مختیارکارابوبکر سدھایو اورشبانہ کھرل نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں