جیکب آباد،پی پی کے وارڈ ممبر کا ناقص کام ہونے پر ٹھیکیدار کیخلاف سانپ اٹھا کر انوکھا احتجاج، شدید نعرے بازی

جمعہ 19 مئی 2017 23:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پی پی کے وارڈ ممبر کا پی پی کی حکومت کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کے وارڈ ممبر کا ناقص کام ہونے پر ٹھیکیدار کے خلاف سانپ اٹھا کر انوکھا احتجاج سخت نعریبازی ایم این اے ہائوس کے سامنے اور ڈی سی چوک پر دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جان محمد ٹالانی کالونی کے مکینوں نے وارڈ ممبرمیر گل محمد ٹالانی نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اورناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سانپ ہاتھ میں اٹھاکر جلوس نکالا اور کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایم این اے ہائوس کے سامنے دھرنادے کربیٹھ گئے بعدازاں ڈی سی چوک پہنچے اور دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے وارڈ ممبر میر گل محمد ٹالانی نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے فنڈز ایسے کرپٹ ٹھیکیدارکودیے گئے ہیں جوبدنام زمانہ ہے اورکرپشن میں مشہورہے رزاق جت نے شہر کے ترقیاتی فنڈزہڑپ کیے ہیں ٹھیکیدار اتنا بااثرہے کہ اس سے کوئی بازپرس کرنے والا نہیں مذکورہ ٹھیکیدار ہائی وے ،ایجوکیشن ورکس اور بلڈنگ آفس کا کرتادھرتابن گیاہے شہر پر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں اربوں روپے خرچ کیے لیکن شہرکی حالت پھر بھی تبدیل نہیں ہوئی ہے شہر کے روڈ راستے تعمیر ہونے کے کچھ دن بعدہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں ناقص کام کی وجہ سے عوام کو سہولت ملنے کے بجائے عذاب ہوگیاہے انہوںنے کہاکہ ہمارے علاقے میں ٹھیکیدار مٹی کی بھرائی کرنے کے بجائے اسی کھڈے میں سی سی بلاک تعمیر کررہاہے جس سے علاقہ مکینوں کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا شکایت کرنے کے باوجود کوئی ازالہ نہیں ہوااس لیے آج احتجاج پر مجبورہوئے ہیں اگر مسئلہ حل نہ کیاگیا تواحتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں