اُردو پوائنٹ پاکستان جیکب آبادجیکب آباد کی خبریںجیکب آباد،چھوٹی عمرکی شادی سے پیداہونے والا بچہ ذہنی طورپر کمزورہوتاہے ..

جیکب آباد،چھوٹی عمرکی شادی سے پیداہونے والا بچہ ذہنی طورپر کمزورہوتاہے جو اعلیٰ عہدوں پر پہنچ سکتا، حاملہ عورت زچگی کے دوران خاص خیال رکھاجائے

ڈپٹی کمشنر کا ہیلتھ جرنلزم پر صحافیوں کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ چھوٹی عمرکی شادی سے پیداہونے والا بچہ ذہنی طورپر کمزورہوتاہے جو سی ایس ایس کے امتحان کوپاس نہیں کرسکتا اعلیٰ عہدوں پر پہنچنے سے بھی رہ جاتاہے حاملہ عورت کی خوراک بہتر ہوگی تو بچہ بھی صحت مند پیداہوگا اورزچگی کے دوران عورت کا زیادہ خیال رکھاجائے ڈاکٹر سے ہفتے میں معائنہ اورمشورہ بھی ضروری ہے۔

وہ جمعہ کو سی سی پی ،آرایس پی این اور سرسوکی جانب سے ہیلتھ جرنلزم پر جیکب آباد کے صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی پروگرام جیکب آباد کے جمس اسپتال کے کانفرنس ہال میں اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(خبر جاری ہے)

مہمان خصوصی آغاشاہنوازبابرنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں عورت سے ضرورت سے زیادہ کام لیاجاتاہے اور چھوٹی عمر میں شادیاں کرائی جاتی ہے چھوٹی عمر کی شادی میں ماںسمیت بچہ بھی سخت عذاب میں مبتلارہتاہے جس کیلئیصحافیوں کو کردار اداکرنے کی ضرورت ہے دیہی علاقوں میں عورتوں کو علاج کی سہولیات میسر نہیں اس حوالے سے یوسی سطح پر آگاہی پروگرام اور کیمپس لگائی جائیں گی جمس میں ایساکائونٹربھی قائم کیاجائے سینئر صحافی پرویزابڑونے کہاکہ ایسے پروگرام دیہی اسکولوں میں کرائے جائیں جس سے تبدیلی ممکن ہے صحت پر صحافیوںنے بہت کام کیاہے اگریہی کام ڈاکٹر اور این جی اوزوالے بھی کام کرتے تو صحت کا شعبہ مزید بہتر ہوتا انہوںنے کہاکہ جمس میں تاحال ایمرجنسی شروع نہیں ہوسکی ہے تھیلسمیا کے مریض بچے خون نہ ملنے کی وہ سے پریشان ہیں جن پر توجہ کی ضرورت ہے اس سے قبل صحافی عبدالرحمن آفریدی،سی سی پی کے سید زین العابدین بخاری ،آرایس پی این کی شبانہ کھرل نے پاکستان میں صحت خصوصاًماں اوربچے کی صحت کے متعلق اعداد شمار،ڈیجیٹل میڈیا ،اخلاقیات ،صحافت برائے صحت میں صنف اور سماجی اخراج جیسے موضوعات ،انٹرویوکاطریقہ کار صحت میں انسانی حقوق کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی گئی ایک روزہ تربیت میںآفتاب بخاری ،خاوند بخش بھٹی ،وسیم عباس،وکی وادھونی ،وسیم بالم ،زاہد کھرل ،موسیٰ چانڈیو،جنید پٹھان ،عبدالسمیع سومرو،جاوید سومرو ،راجہ اصغر ،لیاقت بروہی ،خدابخش سومرو،سیف اللہ سمیت ٹھل سے عرفان مغل،مجید نوناری ،حفیظ سومرو،غلام ربانی سرکی کے علاوہ ضلع بھرکے صحافیوں نے شرکت کی تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آخرمیں تربیت لینے والے صحافیوںمیں ڈپٹی کمشنر آغاشاہنوازبابر ،پرویزابڑو،سید زین العابدین بخاری ،ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری ،مختیارکارابوبکر سدھایو اورشبانہ کھرل نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

جیکب آباد شہر کی مزید خبریں