جیکب آباد ،پولیس نے بلوچستان سے سندھ میں چرس منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار

ہفتہ 20 مئی 2017 21:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے سندھ میں چرس منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 2 من 4 چار کلوچرس برآمد، ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے ڈی ایس پی حبیب شاہ کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر بائی پاس پر شمبے شاہ پولیس پکٹ کے قریببلوچستان سے آنے والی ہائی ایس وین نمبر بی ایم اے 207 سبی سے 2 من چار کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم خلیل احمد ولد بجار خان بروھی سکنہ کوئتہ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر پر منشیات کے دفعات کے تحت کیس داخل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں