جیکب آباد ، پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم کے متعلق ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد

پیر 22 مئی 2017 21:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم کے متعلق ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد، ایم این اے نے بہتر کارکردگی پر اساتذہ، طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹاؤن ہال جیکب آباد میں تعلیم کی بہتری کے لیے اساتذہ اور طلبہ میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں مہمان خاص رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی، پیپلزپارٹی نصیر آباد ڈویژن کے صدر سید خادم شاہ، رکن صوبائی اسمبلی میر اورنگزیب پہنور، ضلع صدر میر لیاقت علی لاشاری، ڈی سی آغا شاہنواز بابر،ضلع چئیرمین سردار محمد پناہ اوڈھو،سردار ذوالفقار سرکی غلام محمد شہلیانی اور دیگر تھے، تقریب میں تحصیل جیکب آباد کے 335 بوائز اور گرلز پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی، تقریب میں طلبہ و طالبات نے ٹیبلو پیش کئے اور تقاریری مقابلے ہوئے، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے 24 طلبہ و طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے جبکہ تحصیل کے 335 اسکولوں کے 234 میل اور فیمیل اساتذہ میں بہتر کارکردگی ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے جن میں 63 گرلز پرائمری اور 37 گرلز سیکنڈری اسکول کی ٹیچرز شامل ہیں جبکہ بوائز پرائمری اسکول کے 40 اور سیکنڈری اسکول کے 94 اساتذہ سمیت 8 رٹائرڈ اساتذہ میں کارکردگی ایوارڈ دئیے گئے، تقریب میں پوزیشن لینے والے اسکولوں میں علی شیر آفریدی پرائمری اسکول، زرک خان ڈومکی اسکول، علن خان جمالی پرائمری اسکول و دیگر شامل ہیں، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والی تقریب خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ٹیلنٹ موجود ہے جن کا مستقبل سنوارنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے خصوصی پیکج لیا جائے گا، تقریب سے ضلع صدر میر لیاقت علی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد تحصیل کے اساتذہ، طلبہ اور طالبات کی کارکردگی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جس پر افسوس ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے میدان میں بہت آگے جانا ہے جس کے لیے اساتذہ کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگاتقریب میں تحریک انصاف کے راز خان پٹھان جماعت اسلامی کے اعجاز میمن اور دیگر نے بھی ایورڈ دیئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں