یوایس ایڈ کے وفد کی جیکب آباد آمد ،جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

پیر 22 مئی 2017 22:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء)یوایس ایڈ کے وفد کی جیکب آباد آمد جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا بلدیہ کو دومنصوبے مکمل ہونے پر حوالے کیے یوایس ایڈ کے جیکب آبادمیں نکاسی آب فراہمی آب سمیت چارمنصوبوں پر کام جاری ہے،ڈینسی تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ سندھ بلوچستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ،ڈینسی ہربول نے پیر کو جیکب آباد کا دورہ کرکے یوایس ایڈکی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیابعد ازاں ضلعی حکام سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کی جس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابر ،بلدیہ چیئر مین غلام عباس جکھرانی کے علاوہ پی ڈی منورعلی مٹھیانی ،محمد بشیر لاکھانی،اظہار علی ودیگر موجود تھے اس موقع پر یوایس ایڈ کی جانب سے کھیر تھر فلٹرپلانٹ تک 22کلومیٹرکی لائین بچھانے اور جہان شاہ مولاداد کے قریب 54ایکڑ پر لیگون کی تعمیر مکمل ہونے پر مذکورہ دومنصوبے بلدیہ چیئر مین کے حوالے کیے گئے اس موقع پر یوایس ایڈ سندھ بلوچستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹرمس ڈینسی ہربول نے کہاکہ یوایس ایڈ جیکب آباد کی ترقی میں دلچسپی رکھتاہے جیکب آباد کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھرپورتعاون کیاجائے گاس وقت جیکب آبادمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،فلٹر پلانٹ کی بحالی ،نئے پلانٹ کی تعمیر ،نکاسی آب کاسروے ،شہر سے کچرااٹھانے کے لیے مشینوں کی فراہمی پانی کی لائین بچھانے اور دیگر منصوبوں پرکام جاری ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں