جیکب آبا د کے قصبہ میں آتشزدگی سے جلنے والے 12گھروں کے متاثرین کو امداد نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 مئی 2017 22:14

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء)جیکب آبادکے قصبہ میں آتشزدگی سے جلنے والے 12گھروں کے متاثرین کو امداد نہ ملنے کے خلاف دیہاتیوں کا جے یوآئی رہنمائوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ مارک جعفری میں آتشزدگی سے پورے قصبہ کے 12گھراوران میں رکھا سامان جل کرخاکسترہونے اور امداد نہ ملنے کے خلاف دیہاتیوں نے جے یوآئی کے ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری ،مارک جعفری ،مولانا عبدالجباررند،عبدالعزیزجعفری ،عبدالقادر بنگلانی ،عبدالکریم ،مولانا تاج محمد بھٹی ،محمد نواز،عبدالحمید ،عبدالخالق ،اربیلو ،نیاز اورعبدالمجید کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کرکے سخت نعریبازی کی مظاہرین کاکہناتھاکہ چارروزقبل رات کو ہمارے گائوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزہواکے باعث پورے گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 12گھر جل کر خاکستر ہوگئے آتشزدگی سے دوبچیوں کا جہیزکاسامان بھی جل گیا آتشزدگی کے بعد کوئی بھی ضلعی حکام اورمنتخب نمائندے پوچھنے تک نہیں آئے ہم بے یارومددگارہیں جے یوآئی رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ آتشزدگی کے متاثرین کی مالی مدد کی جائے جوکھلے آسمان تلے بے یارومددگار زندگی بسرکررہے ہیں امداد نہ ہوئی تو ڈی سی آفس کے سامنے دھرنادیاجائے گاجے یوآئی رہنمائوں نے دیہاتیوں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں