جیکب آباد،علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے پانچویں روزبھی سندھی مزدوروں کے قتل کیخلاف احتجاج جاری

پیر 22 مئی 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے پانچویں روزبھی سندھی مزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے پانچویں روزبھی بلوچستان میں سندھی مزدوروں کے قتل کے خلاف چیئر مین دلمراد لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں رسول بخش پٹھان ،شاہد لاشاری ،بلاول دشتی ،عاشق شیخ ،بابل لہڑی اوردیگر کارکنان نے شرکت کی رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ گوادراورتربت میں سندھی مزدوروں کا قتل سازش ہے ملزمان کو گرفتارکرکے مقتولین کے ورثاء سے انصاف کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں