ڈی سی اور ڈی ایچ او نے فنڈس روک دئیے خون نہ ملنے کی وجہ سی300 تھلیسمیا کے مریضوں کی زندگی دائو پرور ثاء کا احتجاجی مظاہر میں بیان

منگل 23 مئی 2017 22:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء)ڈی سی اور ڈی ایچ او نے فنڈس روک دئیے خون نہ ملنے کی وجہ سی300 تھلیسمیا کے مریضوں کی زندگی دائو پرور ثاء کا احتجاجی مظاہرہ نعریبازی خواتین بھی شریک تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوجیکب آباد کی جانب سے فنڈس جاری نہ کرنے کی وجہ سے سول ہسپتال میں الحسینی کی جانب سے قائم تھلیسمیا سینٹر نے مریضوں کو خون دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث مریض بچوں کی زندگی دائو پر لگ گئی ہے فندس جاری نہ کرنے اور خون نہ ملنے پر مریض بچوں کے ورثاء جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں نے شوکت اصغر اور نور حسن کی قیادت میں جلوس نکال کر ڈی ایچ او آفیس،ڈی سی ہائوس کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور تپتی دھوپ میں ڈی سی اور ڈی ایچ او کے خلاف سخت نعریبازی کی انکا کہنا تھا کہ ہر سال الحسینی بلڈ بینک کو ضلع انتظامیہ فنڈ جاری کرتی ہے لیکن اس با ر تاحال فنڈ جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث مریضوں کا علاج اور خون دینا بند کردیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے ضلعی حکام کا رویہ قابل افسوس ہے افسران کے رویہ سے معصوم مریض بچون کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے کوئی پرسان حال نہیں رابطہ کرنے پرالحسینی بلڈ بینک کے جاوید احمد نے بتایا کہ ایک سال سے بجٹ نہیں ملی300مریض بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ڈی سی اور ڈی اایچ او کو بھی آگاہ کیا ہے لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا خون نہ ملنے کی وجہ سے کئی بچوںکی حالت تشویشناک ہو گئی ہے دوسری جانب ڈی سی جیکب آباد آغا شاہنواز بابر نے کہا کہ الحسینی بلڈ بینک والوں کو تھلیسمیا کے مریض بچوں کے علاج کے لئے فنڈس ہم نہیں دیتے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیںڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ خزانہ آفیس والوں نے بل پاس نہیں کیا ہمارا اس میں کوئی قصور نہیںہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں