جیکب آباد،پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر سیشن جج نے ایس ایچ اوسمیت دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 24 مئی 2017 22:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پولیس کی حراست میں نوجوان نے ہلاکے سیشن جج نے ایس ایچ اوسمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ میں مبینہ پولیس کی حراست میں فوت ہونے والے سجاد بروہی کا مقدمہ سیشن جج جیکب آباد کی عدالت نے ایس ایچ او سٹی غضنفر بھٹو ،چار اہلکاروں امید علی ،عبدالرزاق گولو سمیت دیگر کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا ہے سجاد بروہی کے بھائی طارق بروہی نے سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ میرے بھائی کی ہلاکت پولیس کے تشدد سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں