جیکب آباد،امریکی عوام کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صحت کے ادارے جمس کانظام درہم برہم

جمس کے کانفرنس ہال سمیت دیگر کمروں کو ذاتی مہمان خانے میں تبدیل کردیا

جمعہ 26 مئی 2017 23:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)امریکی عوام کے تعاون سے تعمیر ہونے والے صحت کے ادارے جمس کانظام درہم برہم کردیاگیا ،جمس کے کانفرنس ہال سمیت دیگر کمروں کو ذاتی مہمان خانے میں تبدیل کردیاگیاہے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امریکی عوام کے تعاون سے تعمیر ہونے والے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(جمس)کا نظام درہم برہم ہوچکاہے جمس میں صفائی کانظام خراب اور مریضوں کو بہتر معیار کی ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جمس میں مقرر ڈاکٹرزکی جانب سے تجویزکی گئی بہتر اورمعیاری ادویات کے بجائے ناقص ،غیر معیاری اور کم قیمت والی ادویات دی جارہی ہیں جبکہ جمس کے کانفرنس ہال سمیت دیگر کمروںکو جمس کے ڈائریکٹر نے ذاتی مہمان خانے میںتبدیل کردیاہے جمس کے کانفرنس روم میں اکثر بستربچھے ہوتے ہیں جہاں غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر ہوتے ہیں شہریوں نے یوایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے جمس کوتباہی سے بچانے کے لیے فوراًمستقل بنیاد پر تجربہ کارکو ڈائریکٹر کو مقررکیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں